ماجد دیوبندی
ڈاکٹر ماجد دیوبندی | |
---|---|
ماجدؔ دیوبندی | |
پیدائش | 07 جولائی 1964ء دیوبند، یوپی، انڈیا |
رہائش | نئی دہلی |
اسمائے دیگر | ماجد دیوبندی |
پیشہ | ادب سے وابستگی |
وجہِ شہرت | شاعری، نثر نگاری، صحافت |
مذہب | اسلام |
یادہانی |
ڈاکٹر ماجدؔ دیوبندی : ماجد ؔ دیوبندی، شاعری، نثر نگاری، صحافت، تشہیر اردو ادب کی ایک جامع شخصیت کے طور پر مانے جاتے ہیں۔
پیدائش
[ترمیم]ان کی پیدائش دیوبند کے ایک علمی گھرانے میں 7؍جولائی 1964ء کو ہوئی۔
تعلیم
[ترمیم]ان کے والد اردو فارسی کی اعلیٰ صلاحیت رکھتے تھے۔گھر کے ماحول اور والد کی وجہ سے وہ اردو کی طرف راغب ہوئے۔ ہائی اسکول سے لے کر پی۔ ایچ۔ ڈی۔ تک اول نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔12 سال کی عمر میں پہلا شعر کہا، وہ یہ تھا۔
- جس کو اللہ پر بھروسا ہے—
- وہ کبھی نہیں بھٹکتا ہے
پیشہ ورانہ سفر
[ترمیم]تقریباً 18 سال انھوں نے آل انڈیا ریڈیو، دہلی میں بحیثیت اناؤنسر کام کیا۔ عرصہ دراز تک دور درشن (انڈین ٹیلی ویژن) دہلی میں اردو خبریں پڑھ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے ٹی۔ وی۔ چینلوں میں بحیثیت شاعر ان کی تخلیقات نشر ہوتی رہتی ہیں۔ ’’ذی سلام‘‘ چینل پر باقائدہ پروگرام ’’ملاقات‘‘ میں ملک کی اہم ترین شخصیات کے انٹرویو کر چکے ہیں۔
ادبی سفر
[ترمیم]چوں کہ بچپن سے شعر ادب سے لگاؤ تھا، بچپن سے شعر گوئی کرتے تھے۔ علم و فراست ورثہ میں ملی تھی۔ مشاعروں میں شرکت عام بات تھی۔ 1978ء سے ملک اور بیرون ملک مشاعروں میں شرکت کر رہے ہیں۔ دنیا کے بہت سے ملکوں میں نہ صرف شاعر ی بلکہ بہت سے مشاعروں کی نظامت بھی کر چکے ہیں۔
ہندوستان سے باہر سعودی عرب، پاکستان،دبئی،شارجہ،العین،ابو ظہبی،مسقط(عمان)،دوحہ(قطر) ،[1] کویت ،[2] بحرین، ماریشس، نیپال، ایران اور عراق وغیرہ ملکوں میں شرکت کر چکے ہیں۔1991ء سے جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی میں ملازمت کر رہے ہیں۔ ماجدؔ دیوبندی اردو ماہنامہ ’’ادبی میزان‘‘ کے ایڈیٹر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے شائع رسالہ ’’تدریس نامہ‘‘ کے وہ معاون ایڈیٹر بھی رہ چکے ہیں۔ ڈاکٹر ماجد ؔ دیوبندی کی سرپرستی میں دہلی سے اردو روزنامہ ’’قومی میزان‘‘ بھی شائع ہو رہا ہے۔ یہ اخبار ملی اور قومی سوچ کی ترجمانی کر رہا ہے ساتھ ہی ملی مسائل پر ایمانداری سے لکھ رہا ہے۔ وہ نعت کونسل آف انڈیا کے بانی اور سکریٹری ہیں جبکہ آل انڈیا مائنورٹی ایجوکیشن ٹرسٹ رجسٹرڈ کے وہ صدر بھی ہیں۔ حکومت ہند نے ماجد ؔ دیوبندی کوقومی نگرانی کمیٹی برائے اقلیتی تعلیم کا رکن بھی نامزد کیا ہوا ہے۔ پوری دنیا میں ان کی پہچان اسلامی فکر کی شاعری کے حو الے سے بہت نمایاں ہے۔ انھوں نے اپنی شاعری میں فکر اقبال کو آگے بڑھانے میں اہم کام انجام دیا ہے۔
تصانیف و شعری مجموعے
[ترمیم]تقریباً پچاس آڈیو کیسٹیں [3] اور نعت اور غزلوں کی دس ویڈیوسی۔ ڈی ان کی اپنی آواز میں بازار میں موجو د ہیں۔[4]
- شعری مجموعے : غزل کے دو شعری مجموعے’’ لہو لہو آنکھیں ‘‘اور’’ شاخِ دل‘‘ کے علاوہ دو شعری مجموعے ہندی میں شائع ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک نعتوں کا مجموعہ ’’ذکرِ رسول‘‘ شائع ہو کر عوام میں مقبول ہو چکا ہے۔ نثر میں ان کی ایک بہت اہم کتاب’’خواجہ حسن نظامی: ایک تحقیقی مطالعہ‘‘ بھی شائع ہو کر ادبی حلقوں میں داد و تحسین حاصل کر چکی ہے۔ ایک نثر کی کتاب ’’میری تحریریں‘‘شائع ہو کر منظر عام پر آچکی ہے۔ اس میں ادب کے مشاہیر پر ان کی شخصیت ،شاعری اور تنقیدی مضامین شامل ہیں۔ تازہ شعری مجموعہ ’’جگنو بولتا ہے‘‘ بھی جلد شائع ہونے والا ہے۔
- نعت کی تازہ کتاب ’’ وہ میرا نبی ہے‘‘ جلد شائع ہونے والی ہے۔ سابق وزیر اعظم اندر کمار گجرال بھی ماجدؔ دیوبندی کو اُن کی ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نواز چکے ہیں۔
فہرست اعزازات
[ترمیم]ہندوستان کی اہم ترین سیاسی اور ادبی شخصیات کے علاوہ بہت سی تنظیموں نے ان کو بہت سے اعزازات سے نوازا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔[5]
- صدر جمہوریہ ایوارڈ - 1993
- ابوالکلام آزاد ایوارڈ- 1995
- اردو شاعری ایوارڈ - 1996
- فروغ اردو ایوارڈ- 1996
- راجیو گاندھی ایوارڈ - 1997
- مرزا غالب ایوارڈ- 1998
- تسمیہ اردو شاعری ایوارڈ- 1999
- یو۔ پی۔ اردو اکیڈمی ایوارڈ- 2000
- فضا ابن فیضی شاعری ایوارڈ- 2000
- نامور شاعر ایوارڈ- 2000
- ممتاز نوجوان اردو شاعری ایوارڈ- 2001
- عزیز بارہ بنکوی نعتیہ ایوارڈ- 2001
- آئنہ حق اردو شاعری ایوارڈ - 2002
- آفاقِ اردو ایوارڈ- 2002
- کیفی اعظمی اردو شاعری ایوارڈ- 2005
- اردو سبھا شاعری ایوارڈ -2005
- ۔ راشد مسعود اردو شاعری ایوارڈ -2006
- فخر دیوبند ایوارڈ- 2006
- کمال مدراسی اردو شاعری ایوارڈ -2006
- علامہ اقبال اردو شاعری ایوارڈ- 2007
- مولانا محمد علی جوہر اردو شاعری ایوارڈ -2008
- مولانا کاشف اردو شاعری ایوارڈ -2009
- سماجی خدمت ایوارڈ- 2009
- اسپیکر عبد الشکور اردو شاعری ایوارڈ -2010
- وقار الملک ایوارڈ - 2011
- سماجی خدمت ایوارڈ- 2012
- فروغِ اردو ایوارد - (کویت)2013
- ادبی خدمات ایوارڈ- 2013 [6]
- قومی یکجہتی شاعری ایوارڈ2013
- آبروئے غزل ایوارڈ- 2014
- فخرِ اردو شاعری ایوارڈ -2015
منتخب اشعار
[ترمیم]ان کا ایک شعر ان کی پہچان ہے جو پوری دنیا میں مشہور ہے:
” | اللہ میرے رزق کی برکت نہ چلی جائے
دو روز سے گھر میں کوئی مہمان نہیں ہے |
“ |
؛کچھ مختلف چنندہ اشعار؛
” | جب کبھی ہاتھ گناہوں کی طرف بڑھتے ہیں
روک لیتی ہے یہ ایمان کی طاقت ہم کو |
“ |
” | کر دیا جاتا ہے ظالم کو مسلط اس پر
گمرہی جب بھی مسلمان میں آ جاتی ہے |
“ |
” | اردو فقط اردونہیں تہذیب ہے میری
اعزاز ہے یہ باعث تحقیر نہیں ہے |
“ |
” | تپش ممکن ہے ان کی عرش ِ اعظم تک پہنچ جائے
مرے جلتے ہوئے آنسو دعا کے ساتھ چلتے ہیں |
“ |
” | یہ پستیاں بھی حقارت سے دیکھتی ہیں ہمیں
نہ جانے کیسی بلندی سے ہم اتر آئے |
“ |
تاثرات
[ترمیم]شعری تخلیقات پر ہندوستان کے اہم ترین نقاد اور مشہور شخصیات نے اپنے تاثرات قلم بند کیے ہیں جن میں پروفیسر گوپی چند نارنگ، پروفیسر عبد الحق ،پروفیسر مظفر حنفی، پروفیسر شمیم حنفی، پروفیسر تنویر علوی، پروفیسرعبدالحق، پروفیسر نثار فاروقی، پروفیسر ملک زادہ منظور، مجروح سلطانپوری، شمیم جے پوری ،ندا فاضلی، مظہر امام، ڈاکٹر مفتی محمد مکرم، پرفیسر غلام یحیٰ انجم، ڈاکٹر ناصر انصار، منور رانا، انور جلالپوری، راحت اندوری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
احمد علی برقی اعظمی
[ترمیم]ماجد دیوبندی عہد حاضر کے ایک معروف و مقبول سخنور ہیں جنھوں نے نہ صرف اپنے آبائی وطن دیوبند بلکہ اپنے وطنِ عزیز ہندوستان کا بھی نام اقصائے عالم میں روشن کیا ہے۔ ان کے کلام کا منفرد اور دلکش اسلوب اور ساتھ ہی ساتھ ان کا دل نواز ترنم بے اختیار دامن دل کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔ وہ اپنی خداداد استعداد اور بصیرت و بصارت کی وجہ سے مقبول خاص و عام ہیں اور شاید ان کے انھیں محاسن کی وجہ سے ریاستی دہلی حکومت نے انھیں دہلی اردو اکادمی کا وائس چیئرمین منتخب کیا ہے تاکہ وہ دہلی اردو اکامی کی ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں کو نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی فروغ دے کر اپنا مثبت اور موثر کردار ادا کرسکیں۔
موجودہ سرگرمیاں
[ترمیم]اگست 2015 میں اردو اکادمی دہلی کے وائس چیرمن مقرر ہوئے ہیں[7] مشہور پروڈیوسر صہیب الیاسی کی نئی فلم"The Wedding Gift – 498A" میں وہ نغمے لکھ چکے ہیں۔ یہ فلم بہت جلد دنیا بھر میں دکھائی جانے والی ہے۔
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ دوحہ (قطر) کے ایک عظیم الشان مشاعرہ میں ماجد دیوبندی[مردہ ربط]
- ↑ "انجمن فروغ اردو کویت کی جانب سے منعقدہ مشاعرہ میں ماجد دیوبندی۔"۔ 13 فروری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2015
- ↑ ماجد کے آڈیو البمس[مردہ ربط]
- ↑ آرکائوس آرگ پر ماجد دیوبندی کا کلام
- ↑ "بہار اردو یوتھ فورم پر ماجد کی سوانح"۔ 22 جنوری 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اگست 2015
- ↑ ملی گیزٹ میں ایوارڈ لینے کی خبر
- ↑ دہلی حکومت کا اعلان، ماجد دیوبندی اردو اکیادمی دہلی کے نائب صدر منتخب[مردہ ربط]